the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بینکاک ؍نئی دہلی ۔26جنوری(پی ٹی آئی) ٹاٹا موٹر س کے منیجنگ ڈائرکٹر کارل سلم آج بینکاک میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی 22ویں منزل سے گرنے کے بعد ہلاک ہوگئے جہاں وہ کمپنی کی تھائی لینڈشاخ کی ایک بورڈ میٹنگ میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے ۔پولیس کے حوالہ سے اخبار ڈی نیشن نے بتایا کہ 51سالہ کارل سلم یناوا ضلع میں ہوٹل سے گرنے کے بعد فوت ہوگئے ۔ایسی اطلاع بھی ہے کہ پولیس کو ان کے کمرے سے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی ملا ہے اور ان کی بیوی ابھی سکتہ میں ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق کارل سلم 24جنوری کو اپنی بیوی کے ساتھ ہوٹل میں آئے تھے اور آج وہ واپس جانے والے تھے ۔کمپنی کی ایک ترجمان نے بتایا کہ کارل سلم ہوٹل شامری لا میں ٹہرے ہوئے تھی جہاں یہ حادثہ پیش آیا ۔ان کا پوسٹ مارٹم پیر کو ہوگا ۔برطانوی شہری سلم ایک ایسے وقت کمپنی کی قیادت کررہے تھے جب آٹو انڈسٹری طویل عرصہ سے سست روی کا شکار ہے ۔
مصر میں جھڑپیں‘50ہلاک
قاہرہ ۔26جنوری(پی ٹی آئی) مصر میں 2011کے انقلابی تیسری سالگرہ کے موقع پر حریف سیاسی گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں تقریباً50افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔حریف فوجی کی تائید میں حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے حریف گروپوں کے درمیان کل



قاہرہ میں جھڑپیں ہوئیں ۔حکومت نے کہا کہ پورے مصر میں 24گھنٹوں کے دوران لڑائی میں49افراد ہلاک ہوئے ۔بیشتر ہلاکتیں قاہرہ اوراس کے مضافات میں ہوئیں اور اسکندریہ اورمینیہ شہروں میں بھی ہلاکتیں ہوئیں ۔وزارت صحت نے بتایا کہ 247افراد زخمی بھی ہوئے ۔
انڈومان کے سمندر میں کشتی الٹ گئی ‘21ہلاک
پوٹ بلیر ۔26جنوری(پی ٹی آئی) جزائد انڈومان نیکوبار میں پوٹ بلیر کے قریب انڈومان کے سمندر میں سیاحوں کی ایک کشتی الٹنے سے کم ازکم 21افراد ہلاک ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر جنوبی انڈومان ضلع پی جوہر نے بتایا کہ یہ کشتی جس پر 46مسافر سوار تھے روز آئی لینڈ سے جاتے ہوئے ڈوب گئی جس کے بعد دو مسافر لاپتہ ہیں اور 23افراد کو بچالیا گیا ۔ضلع انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس کشتی میں 25افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن اس پر 46مسافر سوار تھے ۔بیشتر سیاحوں کا تعلق ٹامل ناڈو کے کانچی پورم ضلع سے ہے جب کہ ارکان عملہ کے علاوہ دوسرے مسافرین کا تعلق ممبئی سے ہے ۔شہری انتظامیہ اور دفاعی اداروں مثلا پوسٹ گارڈ نے 23مسافرین کو بچا لیا اور 2 لاپتہ مسافرین کی تلاش جاری ہے ۔لفٹننٹ گورنر اے کے سنگھ نے مہلوکین کے خاندانوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے ۔
    
 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.